جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

ملا منصور کی ہلاکت،گلبدین حکمت یار نے ایران پر سنگین الزام عائد کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس ایجنسی نے امریکی انٹلیجنس ایجنٹس کو افغان طالبان سربراہ ملا اختر منصور کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں جس کی بنیاد پر انہیں ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حکمت یار نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور ایران نے ملا منصور کو ہٹانے کا ایسا منظم منصوبہ بنایا تھا کہ وہ ایران سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد ایک ایسی مخصوص جگہ پہنچیں جہاں قندھار سے ڈرون طیارے پرواز کر کے انہیں نشانہ بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی انٹلیجنس ایجنسی نے اس کردار سے خیانت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اسلامی اور افغان حکومت کے درمیان امن معاہدہ تقریبا حتمی ہوچکا ہے لیکن ایسے وقت میں ڈرون حملے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حزب اسلامی کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ حکومت میں ایسی تبدیلی کی جائے تاکہ طالبان کیلئے بھی مذاکرات میں حصہ لینا ممکن ہو۔ حکمت یار نے کہا کہ ایران نے ہر موقع پر امت مسلمہ کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اور مسلم دنیا میں جاری لڑائی میں کسی حد تک ایران کا ہاتھ ہے، حزب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ عرب ممالک کو یہ علم ہونا چاہئے کہ امریکی اور ایرانی انٹلیجنس ایجنسیوں کے درمیان گہرے روابط موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے امریکہ کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد اوردیگر عناصر نے کوششیں شروع کی ہیں، انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد نے کابل کے حالیہ دورے میں اپنے آپ کو امریکی نمائندہ متعارف کراتے ہوئے کابل میں کچھ عناصر کو ممکنہ امن معاہدے کیخلاف اکسایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…