لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے منتظر ہیں اور ان سے باخوشی ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمرون کے بقول ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے کی ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے تاہم امریکی صدارتی امیدوار اکثر صدارتی انتخابات سے قبل مختلف یورپی ممالک کے دورے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا انہیں اس مقصد کیلئے دورہ کرنے والی کسی بھی شخصیت سے ملاقات کر کے خوشی ہو گی۔ کیمرون نے کہا کہ وہ ابھی اس بارے میں یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ٹرمپ برطانیہ کا دورہ کریں گے بھی یا نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون ٹرمپ کے بیانات پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں۔