واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے صحت کے حکام نے کہاہے کہ انھیں ملک میں پہلی بار ایسا سپر بگ ملا ہے جس پر تمام معلوم اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہیں ٗامریکہ میں درمیانی عمر کی ایک خاتوان ای کولی بیکٹیریا سے متاثر ہوئی تھیں۔جب بیماری سے مقابلے کرنے کیلئے کولسیٹن نامی اینٹی بایوٹک دی گئی تو وہ بے اثر ثابت ہوئی کیونکہ بیکٹیریا میں دوائی کے خلاف مدافعت پیدا ہونے سے اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہو گئی ہے۔سپربگ ایسے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو منشیات کے خلاف قوت مدافعت تیار کر لیتے ہیں۔ ان پر اینٹی بائیوٹکس کا اثر نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل ایک انتہائی بااثر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک ’سپر بگ‘ جراثیم ہر تین سیکنڈ میں ایک انسان کو ہلاک کر رہے ہوں گے۔امریکہ کے سینئر ڈاکٹر تھامس فیرڈن کا کہنا ہے کہ اب وہ دن وقت زیادہ دور دکھائی نہیں دیتا جب اینٹی بائیوٹکس ختم ہو جائیں گی۔