جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

جاپان میں امیر ترین ممالک کے گروپ جی سیون کی سربراہ کانفرنس ،برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے سنگین نتائج سے آگاہ کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2016 |

ٹوکیو (این این آئی)جاپان میں امیر ترین ممالک کے گروپ جی سیون کی سربراہ کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین کو چھوڑنے کا ووٹ ’عالمی پیداواری ترقی کیلئے شدید خطرہ ہو سکتا ہے۔جی سیون کی سربراہ کانفرنس کے حتمی بیان کے مطابق گروپ نے خبردار کیا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے نلکنے سے بڑھتی ہوئی عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے رحجان کا رخ تبدیل ہو سکتا ہے۔جی سیون ممالک کے سربراہان کی جانب سے معاشی نتائج کے بارے میں تنبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برطانیہ میں یورپ میں رہنے یا نکلنے کے حوالے سے ریفرینڈم 23 جون کو ہونے والا ہے۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون برطانیہ کے 28 ملکی اتحاد میں رہنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں اور حالیہ اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کرنے والوں کو برتری حاصل ہے ٗ دو روزہ کانفرنس میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، فرانس اور جاپان کے سربراہان نے عالمی پیداوار کو اشد ضروری ترجیح قرار دیا ہے۔گروپ کے مطابق عالمی پیدوار کو درپیش خطرات کا مل کی مقابلہ کرنا ہو گا جن میں شدت پسند حملے اور پرتشدد انتہا پسندی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جلد طاقتور ٗقابل قبول اور متوازن پیداواری طریقہ کار حاصل کرنے کیلئے ہمیں معاشی پالیسی کو مضبوط بنانے کیلئے تعاون کے ذریعے مضبوط اور متوازی پالیسی کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…