پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

34مسلم ممالک کااتحاد ،روس کا زبردست ردعمل،بڑا اعلان کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)34مسلم ممالک کااتحاد ،روس کا زبردست ردعمل،بڑا اعلان کردیا، روس نے سعودی عرب کی قیادت میں34مسلم ممالک کے اتحاد کی تشکیل کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔العربیہ کے مطابق ماسکو میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ متعدد علاقائی معاملات پر بات چیت کی ہے۔ اس دوران ہمارے بیچ قانونی بنیاد پر خطے کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق رائے سامنے آیا۔ اس کے علاوہ شام ، عراق اور لیبیا میں بحرانوں کے حل کے لیے کی جانے والی کوششیں اور خلیج کی صورت حال زیر بحث آئی۔لاوروف نے کہا کہ ہم نے باور کرایا ہے کہ شام کے بحران کے حل کیلئے جاری کوششوں کیلئے بھرپور سپورٹ جاری رکھیں گے ٗ روس سعودی عرب کے زیرقیادت اسلامی عسکری اتحاد کی تشکیل کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے تیل اور نیوکلیئر توانائی کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور روس آپس میں تاریخی روابط اور مشترکہ مفادات رکھتے ہیں ٗہم ممالک کی خودمختاری کے احترام اور ان کے امور میں عدم مداخلت کے حوالے سے روس کے موقف کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس خطے میں انسداد دہشت گردی اور بحرانوں کا مقابلہ کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے ٗہم روس کے ساتھ خطے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ٗخلیج تعاون کونسل کے ممالک مسئلہ فلسطین کے حوالے سے روس کے موقف کو گراں قدر جانتے ہیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…