بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

دبئی، دنیا کے پہلے منفردجزیرے کا افتتاح

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوا ے ی(این این آئی )متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحتی ویژن 2020ء کو کامیاب بنانے کیلئے دنیا کے پہلے منفرد مصنوعی جزیرے کا افتتاح کر دیا ، جو بلا شبہ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے اپنے اندر خاص کشش رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ٹیرس برج العرب‘ نامی اس مصنوعی جزیرے کا افتتاح گزشتہ روز حاکم دبئی اور امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے نائب حاکم دبئی الشیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم کی موجودگی میں کیا۔مصنوعی جزیرے کا منفرد تخیل دبئی ہولڈنگ نے پیش کیا اور اسے اب عملی شکل میں لایا جا رہا ہے۔مصنوعی جزیرے کی دیگرخصوصیات میں 5000 ٹن وزنی فولادی عمارت کی تعمیر ہے۔ 10 ہزار مربع میٹر افقی رقبے پر مشتمل اس جزیرے کے 8بڑے اجزاء فن لینڈ میں تیار کیے گئے جنہیں دبئی لایا گیا ہے۔یہ مصنوعی جزیرہ 100 میٹر خلیج العربی کے اندر ہونے کیساتھ ساتھ اصلی جزیرے کیساتھ ساتھ ہوگا جہاں اس اصلی جزیرے پر برج العرب ہوٹل کا افتتاح پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ٹیرس برج العرب اپنی نوعیت کا پہلا مصنوعی جزیرہ ہوگا جسے خشکی پر تیار کرنے کے بعد پانی میں اتارا جائیگا۔ مصنوعی جزیرے کی تیاری کا کام بین الاقوامی شہرت یافتہ تعمیراتی فرم ’اڈماریس‘ کو دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…