منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اپنی سرزمین پرموجود ہردہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائی کرے ٗامریکہ کا مطالبہ

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین پر موجود ہر دہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائی کرے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے مصالحتی عمل کی حمایت کرتا ہے ٗملا اختر منصور امریکہ کیلئے واضح طور پر ایک بڑا خطرہ تھے، وہ نا صرف افغانستان میں امریکی اور افغان افواج پر حملے کررہے تھے بلکہ افغان مصالحتی عمل جاری رکھنے میں فعال کردار بھی ادا نہیں کررہے تھے۔ اسی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی نئی قیادت کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ بات چیت دوبارہ سے شروع کر سکتے ہیں ٗاگر ایسا ہوا تو امریکہ طالبان کی نئی قیادت کا خیر مقدم کریگا ٗ مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان اپنی سر زمین پر موجود ہر دہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائی کرے ٗ امریکہ نے ماضی میں بھی اْن پرزوردیا ہے اورآئندہ بھی اس پراصرار کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی حملے بڑا سانحہ تھا، انصاف چاہتے ہیں ٗامریکہ پاکستانی حکومت پر زور دیتا رہا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ تعاون کرے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونرنے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی خاطر ڈرون حملے جاری رہیں گے اور دہشت گردوں کو نشانہ بناتے رہیں گے ٗامریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے سابق طالبان رہنماملا اختر منصور کے بارے میں ان کا کہنا تھاان کا کردار مثبت نہیں تھا۔ اورملامنصورایساکردارادانہیں کر رہے تھے جوافغانستان کومذاکرات یاامن کی طرف لیجاتا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…