منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا‘ ایسا کیا ہوا؟ جانئے!!

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے سابق رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت سے طالبان کو یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ ا ±ن کے پاس مصالحت اور امن کے علاوہ کوئی اور راستہ موجود نہیں ہے۔امریکی دفتر خارجہ ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مصالحتی عمل کی حمایت کرتا ہے لیکن طالبان کے رہنما ملا اختر منصور کو نشانہ بنانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ نہ صرف افغانستان میں امریکی اور افغان افواج پر حملے کر رہے تھے بلکہ افغان مصالحتی عمل جاری رکھنے میں زیادہ فعال کردار ادا نہیں کر رہے تھے۔دوسری جانب افغان حکومت نے طالبان رہنما کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ ہماری بات مان لیں یا سنگین نتائج کیلئے تیار ہو جائیں۔گزشتہ دنوں افغان طالبان نے ہیبت اللہ اخونزاد کو نیا رہنما مقرر کیا تھا۔امریکہ نے افغان طالبان کے نئے رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ کو قیام امن کے مذاکرات کی میز پر آنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں۔مارک ٹونر نے کہا کہ ’ملا منصور افغان فورسز اور امریکی افواج پر مہلک حملے کر رہے تھے اور وہ امریکہ کے لیے واضح طور پر ایک خطرہ تھے اس لیے انھیں نشانہ بنایا گیا لیکن ہم پر امید ہیں کہ طالبان کو اس سے یہ اشارہ ملا ہے کہ ا ±ن کے پاس مصالحت اور امن کی واحد آپشن موجود ہے۔دوسری جانب پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت سے افغانستان میں مصالحتی عمل کو نقصان پہنچا ہے اور اب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی یقین دہانی نہیں کروائی جا سکتی ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…