پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر واویلا کیوں مچا رکھا ہے؟ امریکی اخبار ’’لاس اینجلس ٹائمز‘‘ کی انتہائی دلچسپ رپورٹ

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی )ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو اپنے لیے
براہ راست چیلنج سمجھتا ہے اور اس نے آزادکشمیر میں چینی منصوبوں پر واویلامچارکھاہے،بھارتی اسٹریٹجک منصوبہ سازچینی بحریہ کی طرف سے گوادرمیں بیس قائم کرنے پرپریشان ہیں،پاکستان میں اتنی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری پہلے کبھی نہیں کی گئی۔امریکی اخبار ’’لاس اینجلس ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق چین کے 14پاورپلانٹس پاکستان میں 2برسوں میں بجلی کی پیداوارشروع کردینگے،چینی پاورپلانٹس 10ہزار400میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کوبھارت براہ راست چیلنج سمجھتاہے، آزادکشمیر میں چینی منصوبوں پر بھارت نے واویلامچارکھاہے۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستان میں اتنی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری پہلے کبھی نہیں کی گئی، بھارتی اسٹریٹجک منصوبہ سازچینی بحریہ کی طرف سے گوادرمیں بیس قائم کرنے پرپریشان ہے ،ریل منصوبے کو چین سے دوستی کی علامت کے طورپرپیش کیاجارہاہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1.6ارب روپے کا اورنج لائن منصوبہ بھی چین کے بڑے اوورسیز انفراسٹراکچر منصوبوں میں سے ایک ہے جس میں چینی صدر شی جن پنگ کے سلک روڈ کو جدید بنانے کے وڑن کے تحت مالی معاونت کی جارہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے مغربی اندرونی علاقوں کے ذریعے وسطی ایشیا ،مشرق وسطی اور یورپ تک اقتصادی پائپ لائن کا ایک بامقصد پلان ہے جو مارکو پولو کے تجارتی روٹ کا عکاس ہے یہ پاکستان میں شروع ہوچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحویل عرصے سے چین کا انتہائی بااعتماد دوست اور اتحادی ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…