اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں 50 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد، سیکیورٹی کی صورتحال کو چیک کرنے، مشتبہ نقل و حمل پر نظر رکھنے کیلئے 14 نئے طاقتور کیمرے نصب،رواں سال عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد سے قریباً ساڑھے پچاس لاکھ زائرین کی حجاز مقدس میں آمد ہوچکی ہے‘یہ تعداد گذشتہ سال عمرے کےلئے حجاز مقدس آنے والے زائرین کی تعداد سے پانچ فی صد زیادہ ہے‘پاکستان میں سعودی سفارت خانے نے 864409 ویزے جاری کیے ہیں اور ان میں 782988 پاکستانی زائرین عمرے کے لیے سعودی عرب آچکے ہیں۔درایں اثناءسکیورٹی حکام نے مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام کے ارد گرد چودہ نئے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔ان کا مقصد عازمین حج اور عمرہ ،شہر کے مکینوں اور زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔



























