بھاری نفری نواز شریف ہا ؤس کے با ہر پہنچ گئی
لندن (آن لائن)لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاجی مظاہرہ ،خواتین کی بڑی تعدادنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں وزیراعظم نوازشریف کے گھرکے سامنے بڑی تعدادمیں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرکے وزیراعظم نوازشریف سے احتساب کرانے کامطالبہ کردیا۔مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈتھے اورنوازشریف حکومت اوران کے صاحبزادوں کے پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعدان سے اس حوالے سے تحقیقات کرنے پرزوردیا۔صورتحال پرقابوپانے کیلئے پولیس موقع پرموجود۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں