نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت کو داعش سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش، بھارت لئے خطرہ نہیں۔ انہوں نے پچھلے دو سال کے دوران ملک میں سیکورٹی کی سطح میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔بھارت کے سیکورٹی اداروں نے جنوری 2016 کے دوران داعش کے لئے جنگجو بھرتی کرنے کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کیا تھا۔



























