واشنگٹن(آئی این پی)افغانستان میں سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے امریکہ پاکستان کے دوہرے کھیل کی وجہ سے اسکی امداد روک دے گا،چینی حکام بھی سیکھیں کہ پاکستان دوہرا کھیل کھیل رہا ہے اور جلد ہی موجود حکومت پاکستان کو کو تنہا کردے گی ۔افغان ٹی وی ’’اے ٹی این ‘‘نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں زلمے خلیل زاد نے کہاکہ امریکیپارلیمان کے ارکان پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو غیر تسلی بخش مانتے ہیں انکا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کو پاکستان کیلئے مزید صبر کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔انکا کہنا تھاکہ امریکی حکومت کی جانب سے ملا اختر منصور کی ہلاکت کا اقدام آخری فیصلہ نہیں ہے ،پاکستان جس سمیت جارہا ہے وہاں اسے بہت بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔انکا کہنا تھاکہ پاکستانی خفیہ ایجنسی طالبان کے انتخاب میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔