کابل(آئی این پی)افغان صدر ڈاکٹراشرف غنی نے طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان کے لئے تشدد کا راستہ ترک کرنے کا ایک او ر موقع ہے ،طالبان ہتھیار ڈال کر پر سکون زندگی گزاریں ،ہتھیار نہ ڈالے تو ملا اختر منصور جیسا انجام ہو سکتا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے ۔ افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کے پاس تشدد کا راستہ ترک کرنے کا ایک اور موقع ہے ۔طالبان ہتھیار ڈال کر پر سکون زندگی گزاریں اگر ایسا نہ کیا تو ملا اختر منصور جیسا انجام ہو سکتا ہے ۔



























