اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملا اختر منصور تین ماہ پہلے مارے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دعویٰ افغان رکن پارلیمنٹ شنکئی خاروخیل نے ایرانی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان سربراہ ملا اختر منصور تین ماہ پہلے مارے گئے تھے اور طالبان نے یہ خبر تین ماہ تک چھپائی۔