بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈرون حملہ،پاکستان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے امریکہ نے بڑا قدم اُٹھالیا،نئے اقدام کی منظوری دیدی گئی

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ڈرون حملہ،پاکستان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے امریکہ نے بڑا قدم اُٹھالیا،نئے اقدام کی منظوری دیدی گئی،امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے پاکستان کو، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری کوششوں کے حوالے سے امداد کیلئے نئے فنڈ کے قیام کی تجویز منظور کرلی۔نیا فنڈ پاکستان کو، افغانستان میں جاری جنگ سے بھی الگ کردے گا۔مجوزہ بل چیئرمین کمیٹی سینیٹر جان مک کین نے متعارف کرایاجس کے تحت پاکستان کو امداد کے طور پر 80 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے ٗاس تجویز کو 18 مئی کو امریکی سینیٹ میں منظور ہونے والے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ 2017 میں شامل کرلیا گیا تاہم پاکستان کو دیئے جانے والے اس فنڈ میں سے 30 کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کیے گئے ہیں ٗپاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کی مد میں، 2013 سے اب تک 3 ارب 10 کروڑ ڈالر دیئے جاچکے ہیں ٗ اس فنڈ کی معیاد رواں سال اکتوبر میں ختم ہوجائیگی ٗگزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان میں بھی ایک بِل منظور کیا گیا تھاجس کے تحت پاکستان کو امداد کی مد میں مجوزہ طور پر دیئے جانے والے 90 کروڑ ڈالر میں سے 45 کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کیے گئے تھے تاہم سینیٹ میں پیش کیا جانے والے بِل کا مسودہ اْس بل سے مختلف ہے ٗ نئے فنڈ کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی جگہ متعارف کرایا جائیگا جس کے تحت پاکستان کو فنڈز کے اجرا کے لیے شرائط سخت کردی گئی ہیں تاہم اس سے پاکستان کا افغانستان میں جاری جنگ سے تعلق ختم ہوجائیگا اور فنڈز کے اجرا کو پاکستان کی اندرونی سلامتی و استحکام سے جوڑا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…