پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد طالبان کو زبردست دھچکا

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہلمند(آن لائن ) افغان پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ ہلمند میں ایک فضائی کارروائی کے دوران اہم طالبان کمانڈرملا منان اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر آپریشن خنجر شروع کیا گیا تھا جس میں افغان اور امریکی فورسز مشترکہ طور پر کارروائی کررہی ہے۔ اسی آپریشن کے دوران دو روز قبل زابل کے علاقے مرجع میں فضائی کارروائی کے دوران افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ہلمند پولیس کے سربراہ آقا نورقندوزنے غیرملکی خبرایجنسی کو بتایا ہے کہ مرجع میں کی گئی فضائی کارروائی میں کئی طالبان جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں طالبان کی جانب سے نامزد صوبائی گورنر ملا منان بھی شامل تھے جو اگلے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ 4 روزسے امریکا اورافغان حکام مسلسل یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بلوچستان میں ایک کارروائی کے دوران طالبان کے امیرملا اختر منصورکو ہلاک کیا جاچکا ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…