نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مطلوب انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کو جلد گرفتار کرکے بھارت واپس لایا جائے گا۔ایک انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ داؤد کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا انہیں کسی بھی صورت میں بھارت واپس لایا جائیگا تاہم ان کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی ایجنسیز کی مدد کی ضرورت ہوگی۔راج ناتھ سنگھ نے اس سے متعلق تمام دستاویزات شواہد پاکستان کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔