اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کا جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان، احتجاج کا اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن ) برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کیا۔ واضح رہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف اس سے قبل رائےونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا برطانیہ میں جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاج تحریک انصاف کیلئے مشکلات کھڑی کر دے گا۔ سنجیدہ سیاسی حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے اس بیان پر منفی تاثر پایا جاتا ہے، سنجیدہ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ چونکہ جمائمہ کا عمران خان سے یا تحریک انصاف سے اب کوئی تعلق نہیں اس لئے (ن) لیگ کو اس اقدام سے گریز کرنا چاہئے۔