بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

امریکی صدارتی انتخابات ‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور اہم میدان مار لیا

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے پرائمری انتخابات منعقد کئے گئے، ڈیموکریٹک امیدوار برنی سینڈرز نے حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دے دی، ری پبلیکن پارٹی کے واحد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں فاتح قرار پائے، واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں، اسی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ نیو میکسیکو میں بھی مظاہرین سے پیچھا نہیں چھڑوا سکے تھے۔نیو میکسیکو میں لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی کی تھی۔
احتجاجی کارکنوں نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں بوتلیں پھینکیں ٗ اپنی قمیضوں کو جلا کر پھینکا
امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو میں صدارتی دوڑ میں شامل ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے باہر ہونے والا احتجاج پرتشدد ہوگیا ٗاحتجاجی کارکنوں نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اْن پر بوتلیں پھینکی اور اپنی قمیضوں کو جلا کر پھینکا۔نیو میکسیکو میں ہونے والی ریلی میں پولیس نے مظاہرین پر دھوئیں والے گرینیڈ پھینکے ٗ مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کو متاثر کرنے کی کوشش کی ٗیاد رہے کے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی باڑ بنانا چاہتے ہیں۔احتجاج اس وقت شروع ہوا جب منگل کو البکرکی کنونشن سینٹر کے باہر احتجاج کرنے والے افراد اکٹھے ہوگئے۔ انھوں نے بینرز اْٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحریریں درج تھیں۔جیسے جیسے ریلی شروع ہوئی کنونشن سینٹر کے باہر موجود افراد مشتعل ہونے لگے۔ انھوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور کنونشن سینٹر کے باہر سٹالز پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر والی ٹی شرٹ جلانے کی کوشش کی۔البکرکی پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پولیس افسران پر بوتلیں اور پتھر پھینکے گئے اور پتھر پھینک کر کنونشن سینٹر کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے ٗڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں چار ہزار سے زائد افراد موجود تھے اور انھوں نے مظاہرے کا جواب اپنے روایتی انداز میں دیاریلی میں انھوں نے سوال کیا کہ اس بچے کی عمر کتنی ہے؟ یہ ابھی تک ڈائیپر پہنتا ہے اور کہا کہ گھر جاؤ اپنی امی کے پاس۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو کے دورے کا آغاز البکرکی شہر سے شروع کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…