اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اور افغان حکام کے بعد افغان طالبان نے بھی امیر ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی‘افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کی‘افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’خاما پریس‘ کی رپورٹ میں بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو افغان طالبان کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے۔مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو طالبان شوریٰ نے متفقہ طور پر امیر منتخب کیا، جبکہ سراج الدین حقانی اور ملا اختر منصور کے بیٹے ملا یعقوب نئے طالبان امیر کے نائب ہوں گے۔افغان خبر رساں ایجنسی نے ٹوئٹر پر طالبان کا حوالہ دیتے ہوئے ملا اختر منصور کی ہلاکت اور مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا طالبان امیر بنائے جانے کی تصدیق کی۔