لندن (آئی این پی )برطانیہ کی آدھی سے زائد آبادی لادین ہے، برطانیہ میں کسی مذہب کو نہ ماننے والے لوگوں کی تعداد عیسائیوں سے بڑھ گئی ہے اس بات کا انکشاف تازہ سروے رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ دوہزار چودہ کی مردم شماری سے متعلق مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کسی مذہب کو نہ ماننے والوں کی تعداد کل آبادی کے پچاس فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔ یہ شرح تین سال قبل پچیس فیصد تھی جو اب دگنی سے زائد ہوگئی ہے۔ سینٹ میری کیتھولک یونیورسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چرچ لوگوں کو اپنے ساتھ رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ مطالعاتی رپورٹ برطانوی دارالعوام میں پیش کی جائے گی۔