مالی(این این آئی) مالدیپ کے سابق صدرمحمد نشید نے برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرلی ہے۔ مالدیپ کے سابق صدرمحمدنشیدکومالدیپ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پچھلے برس 13برس قیدکی سزاسنائی تھی ۔سابق صدرریڑھ کی ہڈی کاعلاج کرانے کی درخواست دیکربرطانیہ چلے گئے تھے جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دیدی تھی۔محمد نشید2008میں مالدیپ کے صدرمنتخب ہوئے تھے تاہم جج کی گرفتاری کاحکم دینے پر2012میں انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا اور عوامی مظاہروں اورفوجی بغاوت کے سبب محمدنشیدکوصدارت کامنصب چھوڑنا پڑ گیاتھا۔



























