اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)برطانیہ کی سیاست میں پاکستانیوں کا اثرو رسوخ بڑھتا جارہا ہے صا د ق خا ن کے بعد بر طا نیہ کے ایک اور ٹا ؤ ن کی 170 سالہ تا ریخ میں پہلے مسلمان میئر کا تا ج بھی ایک پا کستانی نے پہن لیا۔منتخب ہو نے والے میئر کا نام فیصل راشد ہے جس کا تعلق پا کستان کے شہر فیصل آبا د سے ہے ،انہو ں نے بر طانیہ کے شہر وارنگٹن کے میئر کاحلف اْٹھا لیا ہے فیصل راشد کے والد نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میرا بیٹا لند ن کے شہر وارنگٹن کا میئر بنا یہمیرے لیے فخر کی بات ہے۔ فیصل را شد نے حلف اٹھا نے کے بعد ایوان سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ وہ تما م کمیو نٹی کے لیے پو ری لگن کیساتھ اپنی خدما ت سر انجام دیں گے۔ منتخب ہو نے والے میئر فیصل راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صرف مجھے ہی نہیں بلکہ پو رے پا کستانی عوام کو فخر ہے۔ وارنگٹن کی 170 سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلم میئر کا انتخاب ہوا ہے۔