پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ایران نے ملا منصور کے ایران سے پاکستان میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ جبیری انصاری نے کہاہے کہ طالبان رہنما ملااختر منصور ان کے ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہوا۔تہران میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان جبیری انصاری نے کہا کہ ایران افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے کی جانے والی مثبت کوششوں کی ہمیشہ سے تائید کرتا رہا ہے۔ 21 مئی کو ایران سے ملا اختر منصور یا اس حلیے کا کوئی بھی شخص سرحد عبور کرکے پاکستان نہیں گیا ٗ ایران ایسی تمام باتوں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔واضح رہے کہ 21 مئی کو دالبندین میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد اعظم اور ولی محمد کے نام سے ہوئی تھی، ولی محمد کے سامان سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق وہ ایران سے آیا تھا، امریکا اور افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ اس گاڑی میں سوار ایک شخص طالبان کا سربراہ ملا اختر منصور تھا جو ایران سے پاکستان آرہا تھا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…