خرطوم (این این آئی) سوڈان نے اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار کے رہائشی ویزہ میں توسیع سے انکارکر دیا سوڈانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ سوڈان میں اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار ایو فریجسن کی رہائشی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایو فریجسن کے ویزہ کی مدت آئندہ ماہ کی 6 تاریخ کو ختم ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ ایو فریجسن کو اقوام متحدہ کے انڈر سکیریٹری جنرل برائے انسانے حقوق اور ہنگامی امداد کے کوارڈینیٹر نے فروری 2014 میں سوڈان میں تعینات کیا تھا۔