بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمنی فریقوں کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے،اقوام متحدہ

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (اے پی پی) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد نے کہا ہے کہ یمنی فریقوں کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا یمن میں جنگ بندی پر 80 سے 90 فی صد تک عمل درآمد کیا جارہا ہے۔البتہ بعض مقامات پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔انھوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں لڑائی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے میں مدد ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کویت میں جاری امن مذاکرات کے دوران بیشتر متنازعہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور فریقین تنازعے کے حل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔دریں اثناءسفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی حکومت کے وفد کو اقوام متحدہ کے ایلچی کی جانب سے ایک خط ملا ہے۔اس میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ تنازعے کا حل قانون کی حاکمیت ،خلیجی ممالک کے اقدام اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پر مبنی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…