پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ایم ایچ 17 کی تباہی،اہم ترین شخصیت کیخلاف مقدمے کی تیاریاں

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(آن لائن)ملائشیا ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 17 کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں روس اور صدر ولادی میر پیوٹن کے خلاف مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔یہ جیٹ طیارہ 2014 میں مشرقی یوکرین کے اوپر پرواز کرتے ہوئے روسی ساختہ میزائل کی مدد سے مار گرایا گیا تھا اور اس پر سوار تمام 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔مغربی ممالک اور یوکرین کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے روس نواز باغیوں کا ہاتھ ہے، تاہم روس یوکرین کی فوج پر الزام عائد کرتا ہے۔آسٹریلوی ویب سائٹ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کے مطابق خاندانوں کا دعویٰ مسافروں کی زندگی کی حق کی پامالی کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے۔یہ دعویٰ ہر ہلاک شدہ فرد کے لیے ایک کروڑ آسٹریلوی ڈالر (72 لاکھ امریکی ڈالر) پر مشتمل ہے، اور اس میں روسی ریاست اور صدر کا نام بطور مدعا علیہان درج ہے۔یہ مقدمہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ہوابازی سے متعلق وکیل جیری سکنر لڑ رہے ہیں۔ انھوں نے نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کو بتایا کہ لواحقین کے لیے یہ جانتے ہوئے زندگی گزارنا مشکل ہے کہ یہ ایک ’جرم‘ تھا۔روسیوں کے پاس یوکرین کو موردِ الزام ٹھہرانے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ ہمارے پاس حقائق، تصاویر، یادگاریں اور دوسری بیشمار اشیا موجود ہیں۔درخواست میں 33 لواحقین کا نام درج ہے جس میں آٹھ آسٹریلوی، ایک نیوزی لینڈر اور بقیہ ملائشیائی باشندے شامل ہیں۔ایم ایچ 17 یوکرینی حکومت اور روس نواز باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران تباہ ہوا تھا۔گذشتہ برس ایک ولندیزی رپورٹ میں نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ اسے روسی ساختہ بک میزائل کی مدد سے گرایا گیا تھا تاہم رپورٹ میں یہ نہیں کہا گیا کہ اسے کس نے فائر کیا تھا۔حادثے میں ہلاک ہونے والے بیشتر مسافروں کا تعلق نیدرلینڈ سے تھا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…