نیویارک(آئی این پی )ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، امریکی امیگریشن دستاویزات سے ثابت ہوگیا کہ ٹرمپ کی اسکاٹش والدہ نے بہتر مستقبل کے لئے امریکا کی امیگریشن حاصل کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہتر مستقبل کے لئے امریکا آنے والے تارکین وطن پر تنقید کے تیر برساتے ڈونلڈ ٹرمپ کی والدہ بھی پناہ گزین نکلیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کہتے رہے کہ ان کی والدہ امریکا چھٹیاں گزارنے آئیں تھیں اور پھر امریکا میں ہی رہ گئیں لیکن امریکی امیگریشن دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی والدہ اسکاٹ لینڈ سے بہتر مستقبل کی تلاش میں امریکا آئیں اور اس وقت ان کے پاس کوئی رقم بھی نہیں تھی۔ ٹرمپ کی والدہ نے امریکا کی باقاعدہ امیگریشن حاصل کی۔