نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی حکومت کی طرف جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت میں 21بار پٹرول اور 20بار ڈیزل کی قیمتیں گھٹیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی وجہ سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی شدید کمی گراوٹ کا فائدہ گھریلو صارفین کو نہ دینے کے لئے نکتہ چینی برداشت کرنے والی مودی حکومت کے دو سال کے دور اقتدارمیں گاہکوں کو راحت ملی ہے۔ا س دوران پٹرول کی قیمتیں 21مرتبہ اور ڈیزل کی قیمتیں 20مرتبہ گھٹی ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 26مئی2014کو اقتدار میں آنے کے بعد دو سال کے کام کاج میں نریندر مودی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کل 28.74روپے گھٹائے ہیں۔