ینگون(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغان قیادت حملے سے آگاہ تھی ٗملااخترمنصورافغان مفاہمتی عمل کا مخالف تھا۔میانمار میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ملااخترمنصورمستقل خطرہ بن چکا تھا ٗحملہ واضح پیغام ہے کہ ہم پرامن ،خوشحال افغانستان کیلئے کام کرتے رہیں گے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف سے بھی ٹیلیفون پربات ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ افغان عوام طویل عرصے سے بدامنی کا شکار ہیں، افغان طالبان کے امیر نے امن عمل اور مذاکرات کا واضح انکار کیا تھا۔واضح رہے کہ پاک، افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ٗگاڑی میں مبینہ طورپر افغان طالبان سربراہ ملا منصور موجود تھے۔