واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ملا منصور جیسے خطرے کو ختم کرنے کا موقع ملا جس سے فائدہ اٹھایاگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ حملے سے متعلق پاکستان اور افغانستان کو آگاہ کردیا تھاتاہم یہ واضح نہیں کہ دونوں حکومتوں کو حملے سے پہلے آگاہ کیا گیا یا بعد بعد بتایا گیا؟عہدیدار نے کہاکہ امریکاکوملامنصورجیسے خطرے کو ختم کرنےکاایک موقع ملاجس سے فائدہ اٹھایا گیا۔