بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

امریکا پابندیاں اٹھانے سے متعلق موثر اقدامات کرے،ایران

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آئی این پی )ایران نے امریکا سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ تہران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتے کے بعد ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں اپنے نیوزی لینڈ کے ہم منصب مورائی کالولی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات کے بعد مغربی مالیاتی اداروں اور بنکوں کو ایران کی جانب اپنا رخ موڑنے کے لیے حوصلہ افزائی کرے۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکا،فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی طرف سے ایران پرعاید پابندیاں اٹھانے کا اعلان اہمیت کا حامل ہے۔ اب امریکی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ تہران پر عاید پابندیاں ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔خیال رہے کہ حال ہی میں چار بڑے ملکوں امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مالیاتی اداروں، تجارتی فرموں اور بنکوں سے کہا تھا کہ وہ ایران میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔ رواں سال جنوری میں ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام پر طے پائے سجھوتے پرعمل درآمد کے بعد بڑی طاقتوں کی طرف سے یہ اس نوعیت کا پہلا بیان ہے۔بعد ازاں اس بیان کی یورپی یونین کی جانب سے بھی تائید کی گئی ہے میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے شرایط پرعمل درآمد کررہا ہے تو انہیں عالمی مالیاتی اداروں کے ایران کے ساتھ لین دین پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔خیال رہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام کو عالمی نگرانی میں دینے کے سمجھوتے کے بدلے میں تہران پر کئی سال سے عاید پابندیاں بہ تدریج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا، تاہم امریکا کا کہنا ہے وہ ایران کے بیلسٹک میزائل سسٹم اور مشرق وسطی کی مسلح تنظیموں کی مدد پر ایران پر پابندیاں برقرار رکھے گا۔یورپی یونین کے سب سے بڑے بینک جس کی شاخیں امریکا میں بھی موجود ہیں نے تہران سے لین دین سے انکار کیا ہے۔ یورپی بنک کا کہنا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ تہران سے لین دین کے نتیجے میں اسے امریکا میں ہرجانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…