بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

معمر شخص کا بیوی کے ایسا اقدام کے پوری دنیا میں تھرتھلی مچ گئی

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں ایک معمر شخص کو اپنی بیوی کے علاج کے لیے رقم دستیاب نہ ہونے پر اسے مو ت کے گھا ٹ اتا ر دیا ،امریکی اخبار”نیویارک ٹائمز“ نے چونکا دینے والا واقعہ تفصیل سے بیان کیا ہے اور بتایا ہے کہ حال ہی میں 86 سالہ ولیم ھاگر نامی ایک بوڑھے نے اپنی 78 سالہ بیوی کیرولین ہاگرکو سوتے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا کیونکہ اس کے پاس بیوی کے علاج کے لیے پیسے نہیں تھے۔ پولیس نے قاتل شوہر کو حراست میں لیا ہے مگر اس واقعے نے انکل سام کی عوامی فلاحی ریاست ہونے کے دعوو¿ں کی اصلیت بے نقاب کر دی ہےرپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں ولیم ھاگر نے اپنی اہلیہ کیرولین ہاگر سے 50 سالہ رفاقت کا اختتام کرتے ہوئے اس کے سرمیں گولیاں مار دیں، جس کے نتیجے میں پندرہ سال سے بستر علالت پرپڑی اس کی اہلیہ اپنے انجام کو پہنچ گئی۔پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ولیم ہاگر کا کہنا تھا کہ اس سے بیوی کی بیماری اور مسلسل تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی۔ بیوی کے علاج کے لیے اس کے پاس رقم بھی نہ تھی۔ اس لیے مناسب یہی سمجھا کہ اسے اس بیماری کی ذلت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نجات دے دی جائے۔ چنانچہ اس نے پستول اٹھائی اور اس کے سر میں کئی گولیاں مار دیں۔ امریکا میں پیش آنے والا یہ واقعہ حکومتی بے حسی، معاشرتی لا ابالی کے ساتھ بوڑھے اور ریٹائرڈ افراد کو ملنے والی معمولی پنشن اور ان کی مالی مشکلات کی عکاسی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…