بیجنگ (آن لائن) جنوبی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے آٹھ افرادہلاک اور چار لاپتہ ہو گئے سیلاب سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد
افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں دس گھنٹے بارش نے ہر طرف پانی پانی کر دیا جس کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں شینی شہر کی سڑکیں اور گلیاں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے سیلاب سے 5 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ سیلاب کے باعثٰ گھر تباہ ہونے سے 55 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں حکام کے مطابق سیلاب سے معیشت کو ایک ارب ین سے زائد سے نقصان پہنچا ہے ۔
جنوبی چین میں بارشیں ، 8 افراد ہلاک ، 4 لاپتہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں