واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ ملا منصور اپنے انجام کو پہنچا جبکہ آرمڈ سروسز کمیٹی کے ڈیموکریٹ رکن ایڈم اسکیف نے کہاہیکہ ہمیں چوکنا رہنا چاہئے اور سیاسی حل کے لئے ماحول ساز گار بنانے کی کوشش جاری رکھنی چاہئے ۔ ایڈم اسکیف نے مزید کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان میں وسائل کے ساتھ موجود رہنا چاہئے ۔ امریکی عہدے دار نے دعوی کیا ہے کہ ملا منصور پر حملے کی اجازت امریکی صدر اوبامہ نے دی پاک افغان سرحدی علاقے میں متعدد ڈرونز نے کارروائی کی اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ملا منصور جیسے خطرے کو ختم کرنے کا ایک موقع ملا جس سے فائدہ اٹھایا گیا حملے سے متعلق پاکستان اور افغانستان کو آگاہ کر دیا تھا ۔