پیرس(آئی این پی) فرانس کے جنوبی علاقے ہاٹس پائیرینیز میں پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افسران ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے میں پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹریننگ پر تھا کہ ہاٹس پائیرینیز میں ایک پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب فرانس کے وزیر دفاع نے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کے حقائق جلد معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔