ایتھنز(آئی این پی)بحیرہ ایجئین میں غیر قانونی طور پر یونان کے جزیروں میں جانے کے خواہشمند 62 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ساحلی محافظ قوتوں کی ٹیم نے ازمیر کی تحصیل چشمے کے کھلے سمندر میں گشت کے دوران کشتی کے ذریعے یونان کے جزیرہ ساکز جانے کے خواہشمند مہاجرین کی نشاندہی کی ۔ ان کی کشتی میں خرابی پیدا ہو جانے سے کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا تھا ۔ ساحلی قوتوں نے وقت پر پہنچ کر انھیں ڈوبنے سے بچا لیا ہے ۔ غیر قانونی مہاجرین میں شام ،مالی ،نائیجریا اور انگولا کے باشندے شامل ہیں ۔ ساحلی محافظ ٹیم نے ان مہاجرین کو مہاجرین کے امور کے محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔