بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی،پاکستانی سمیت 3افراد ہلاک ،5 زخمی

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نواحی علاقے میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک اور 5دیگر زخی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نواحی علاقے میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے، جو فیکٹری میں بطور ٹیکنیشن ملازم تھا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری کی سات منزلہ عمارت کے گرانڈ فلور پر آگ اس کمرے میں بھڑکی تھی، جہاں کیمیکلز اور رنگ سازی کا سامان رکھا ہوا تھا۔ بعد میں اس آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا۔ موم ٹیکس نامی فیکٹری کی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آگ بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ پولیس کی طرف سے تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…