نیوجرسی(آئی این پی)امریکی صدارتی عہدے کے ریپبلکن امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو چین مناسب طریقے سے پیش آئے گا اور امریکہ کا دوست بنے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے نیوجرسی میں ایک انتخابی ریلی میں اپنے حامیوں سے کہا کہ میں آپ کو کچھ بتانا چاہتا ہوں۔اگر میں وائٹ ہاؤ س پہنچتا ہوں تو چین صحیح طریقے سے پیش آئے گا اور ہمارا دوست ہوگا۔