کولمبو(این این آئی)شدید بارشوں اور سیلاب کے سبب سری لنکن دارالحکومت کے نشیبی علاقوں سے تقریبا پانچ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکا میں پچھلے ہفتے کے اختتام سے شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کل تریسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نصف ملین کے لگ بھگ ہے۔ کئی علاقوں میں پچاس فٹ تک کیچڑ جمع ہو گئی ہے۔ سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی مدد کریں۔