بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترک شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری منصوبہ ،یورپی یونین نے بالاخراپنا فیصلہ سناہی دیا

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے وزرائے داخلہ نے ترک باشندوں کے لیے شینگن ممالک کے ویزا فری سفر سے متعلق منصوبے کو ’ہنگامی بریک‘ لگانے کا اعلان کر دیا۔ کہا گیا ہے کہ ترکی کو اس سے قبل اہم یورپی ضوابط تسلیم کرنا ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اگر ترک یا دیگر اقوام نے اہم یورپی ضوابط کی خلاف ورزی کی تو یونین کے رکن ملکوں کو ایسے ممالک کے شہریوں کی یونین میں ویزا فری انٹری کو روکنے کی اجازت ہو گی۔یونین کے وزارئے داخلہ کے اس اتفاق رائے میں اس بلاک میں شامل ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ اگر ترک شہریوں کی اکثریت نے یورپی یونین میں مقررہ مدت سے زیادہ عرصے کے لیے قیام کیا، یا ترک باشندوں کی جانب سے سیاسی پناہ کی زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں، تو ترک باشندوں کے لیے ویزا فری انٹری فوری طور پر روکی جا سکے گی۔یہ بات اہم ہے کہ مہاجرین کے بحران کے تناظر میں یورپی یونین اور ترکی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں ترک شہریوں کے لیے شینگن ممالک کے ویزا فری سفر کو ایک بنیادی شرط کی حیثیت حاصل رہی ہے اور انقرہ حکومت متعدد مواقع پر کہہ چکی ہے کہ اگر معاہدے کی اس شق پر عمل نہ کیا گیا، تو ترکی اس معاہدے سے الگ ہو جائے گا۔یورپی یونین کے موجود ششماہی کے لیے صدر ملک ہالینڈ کے وزیر برائے مہاجرت کلاس ڈیجکوف نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہم اس سلسلے میں ایک میکینزم پر متفق ہو گئے ہیں، جس سے ترک باشندوں کی دی جانے والی ان مراعات کی خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لیا جا سکے گا۔اگر یہ میکینزم یورپی پارلیمان سے منظوری پا جاتا ہے، تو اس کے نتیجے میں کسی بھی ملک بشمول ترکی کے لیے مخصوص حالات میں یورپی یونین کے ویزا فری سفر کی سہولت معطل کی جا سکے گی۔یورپی یونین کا کہنا تھا کہ ترک شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت صرف اسی صورت میں مہیا کی جا سکتی ہے، جب ترکی یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی 72 نکاتی فہرست کے تمام نکات پر عمل درآمد کرے۔ اس فہرست میں بائیومیٹرک پاسپورٹوں سے لے کر انسانی حقوق کے احترام تک جیسی شرائط شامل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…