بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی لڑکی مونا پرکاش مہتانی نے کامن ویلتھ یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ جیت لیا

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی لڑکی مونا پرکاش مہتانی نے کامن ویلتھ یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ جیت کیا نجی ٹی وی کے مطابق مونا پرکاش حیدر آباد کی رہائشی ہیں اور اپنے علاقے میں تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر انہیں کامن ویلتھ کے لندن سیکرٹریٹ میں کامن ویلتھ یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا جس کی تصدیق ان کے والد نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کی مونا کو یہ ایوارڈ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کیتھرین ایلس نے دیا ۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈ 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو ایسے کام کرنے پر دیا جاتا ہے جن سے معاشرے کو فائدہ حاصل ہوا ہو۔ مونا پرکاش کامن ویلتھ کے 53 رکن ممالک کے نوجوانوں میں 17 فائنلسٹ امیدواروں میں شامل تھیں ٗ وہ پاکستان کی طرف سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی واحد امیدوار ہیں مونا پرکاش مہتانی کو اس سے قبل یوان ڈی پی اور امن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…