نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا مسلمانوں کے ہاں زیادہ بچوں کی پیدائش کا واویلا بے بنیاد نکلا،مسلمان خاندان سب سے تیزی سے سکڑ رہے ہیں گذشتہ 10 سال کے دوران خاندانوں میں افراد کی اوسط تعداد میں 11 فیصد کمی آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے خاندانوں کے سکڑنے کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق مسلمان خاندان سب سے اتیزی سے سکڑ رہے ہیں گذشتہ دس سال کے دوران خاندانوں میں افراد کی اوسط تعداد میں گیارہ فیصد کمی آئی ہے۔ اعدادوشمار میں اوسط افراد کی تعداد پانچ اعشاریہ 6 سے کم ہو کر پانچ اعشاریہ ایک ہوگئی ہے۔دیگر کمیونٹیز میں بھی خاندان چھوٹے ہورہے ہیں جس کی وجہ شرح خواندگی میں اضافہ بتایاجاتاہے۔