اوٹاوا (این این آئی) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں خاتون رکن اسمبلی کو غلطی سے کہنی لگنے پر تیسری مرتبہ معافی مانگ لی،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایوان میں حزب اختلاف کے ایک رکن پارلیمنٹ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں سیٹ کی جانب دھکا دیا تاہم اس دوران ان کی کہنی وہاں موجود خاتون رکن پارلیمنٹ کو لگ گئی، ان کا کہنا ہے کہ اگر واقعہ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے ان کے خلاف کوئی فیصلہ دیا تو وہ سزا بھگتنے کے لئے تیار ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی انہیں پارلیمنٹ کی توہین کا مرتکب قرار دے سکتی ہے اور ممکنہ طور پر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے جس میں وہ با آسانی کامیاب ہوسکتے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ میری غلطی تھی، ایسا کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے نہیں ہونا چاہیے، ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی حرکت پر شرمندہ ہوں اور کینیڈا کے شہریوں سے معافی کا طلب گار ہوں