واشنگٹن(آن لائن) وائٹ ہئاوس میں گھسنے کی کوشش کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے مغربی حصے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس دوران خفیہ سروس کے اہلکار نے امریکی میرین کے سابق اہلکار کو گولی مار کر گرفتار کر لیا تاہم فائرنگ سے زخمی ہونے والے مسلح شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔مشکوک شخص وائٹ ہاﺅس کے سکیورٹی گیٹ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ اس وقت نائب صدر جوبائیڈن وائٹ ہاﺅس میں موجود تھے تاہم اسے وائٹ ہاﺅس تک پہنچنے سے پہلے ہی گولی مار کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔مسلح شخص شمال مغربی حصے کی ای سٹریٹ کے سکیورٹی گیٹ تک پہنچ گیا تھا تاہم گرفتاری کے بعد اس کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔خفیہ سروس کے اہلکار نے مسلح شخص کو اسلحہ پھینکے کا کہا جس پر اس نے انکار کر دیا اور پیش قدمی جاری رکھی تاہم موقع پا کر خفیہ سروس کے اہلکار نے اسے ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا اور پھر گرفتار کر کے سکیورٹی میں ہسپتال لے گئے۔