بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کو ہمارے معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں، دکھتی رگ پر ہاتھ کیا رکھا، بھارت بوکھلا اٹھا

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے جموں و کشمیر میں ہندواڑہ کی ای ک لڑکی کے ساتھ مبینہ عصمت دری کے معاملے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے اس طرح کے معاملات کو بھارتی جمہوریت میں حل کرنے کا پختہ نظام ہے بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نے کہا کہ ہندوستان کی مضبوط اور متحرک جمہوریت میں ایسے معاملات سے نمٹنے اور ان کو حل کرنے کا پختہ نظام ہے پورا جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے پاکستان کو ان مسائل پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے جو مکمل طور پر جموں و کشمیر اور ہندوستان کے اندرونی مسئلے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں کم سے کم پاکستان جیسے کیسے تیسرے فریق سے تلقین لینے کی ضرورت نہیں ہے جو خود ایسی صورت حال سے دوچار ہے کہ وہ عالمی دہشت گردی کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے اور جہاں مذہبی اقلیتوں کو مسلسل ہراساں کیا جاتا ہے پاکستان میں ہمیشہ سے ہندو مخالف دہشت گرد تنظیموں کو حمایت اور آزادی ملتی رہی ہے جن میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ دہشت گرد اور مجرم افراد شال ہیں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وزیر رانا ثناءاللہ کے حالیہ بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی نہیں ہوتی ہے جن کے خلاف کارروائی پاکستان پر بین الاقوامی ذمہ داری اب یہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بدقسمت حقیقت کو تبدیل کرے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آ سکیں اور پاکستان کے مفاد میں ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…