بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

عراق، وزیراعظم ہاؤس پر دھاوے کے بعد بغداد میں کرفیو نافذ

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراقی وزیراعظم ہاؤس پر بلوائیوں کے ایک گروپ کی جانب سے چڑھائی کی کوشش کے بعد دارالحکومت میں کرفیو لگا دیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق میں دہشت گردی کے ہولناک واقعات کے جلو میں دارالحکومت بغداد میں بدنظمی کا ایک تازہ واقعہ سامنے آیا، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ روز بلوائیوں کے ایک گروپ نے دفتر پر چڑھائی کی کوشش کی ہے جس کے بعد دارالحکومت میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔عراقی حکومت کے زیرانتظام میڈیا وار سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تخریب کار عناصر کے ایک گروپ نے دستی ہتھیاروں اور چاقوؤں کے ذریعے گرین زون میں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پرحملے کے بعد وزیر اعظم کے دفتر پر بھی چڑھائی کی ہے جس کے بعد حکومت نے دارالحکومت میں غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو لگا دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر کی جانب سے کیے گئے حملے میں متعدد حکومتی اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں اورانہیں علاج کے لیے بغداد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔درایں اثناء بغداد آپریشنل کمانڈ کی جانب سے دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغداد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کریں۔ ایسی کسی گاڑی کو جس میں مسلح افراد سوار ہوں، دارالحکومت میں داخل ہونے سے سختی سے روکا جائے۔خیال رہے کہ بغداد میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کی تازہ ہدایات ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب اخبارات نے یہ خبر دی تھی کہ سرکردہ شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر کے ماتحت السلام عسکری گروپ کے عناصر کو ان اسپتالوں کے قریب دیکھا گیا ہے جہاں زخمی مظاہرین کو منتقل کیا گیا ہے۔مقتدیٰ الصدر کے حامی مسلح عناصر کی جانب گرین زون کے قریب اہم مقامات تک رسائی کا مقصد مظاہرین کی گرفتاری کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ادھرعراقی حکومت نے بغداد میں غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب مبینہ طور پر مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے جمعہ کے روز گرین زون میں گھس کر وزیراعظم حیدر العبادی کیدفتر پر چڑھائی کردی تھی۔خیال رہے کہ عراقی حکومت گذشتہ کئی ماہ سے مقتدیٰ الصدر اور بعض دوسرے گروپوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سامنا کررہی ہے۔ الصدر گروپ کے حامی متعدد مرتبہ گرین زون میں اہم اور حساس مقامات پر چڑھائی کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں حکومت سے سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں مظاہرین وسطی بغداد میں گرین زون میں داخل ہوئے تو پولیس نے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتے ہوئے انہیں گرین زون سے باہر نکال دیا تھا۔عراق کے سرکاری ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فوج نے گرین زون کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فوج کی آمد کے باوجود مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر صوتی بم بھی پھینکے۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد افراد دم گٹھنے سے متاثر ہوئے ہیں۔۔مقتدیٰ الصدر نے حکومتی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی سخت مذمت کرتے اپنے حامیوں کے گرین زون میں داخلے کی حمایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…