لندن(نیوزڈیسک)دنیا کی مہنگی ترین ڈگری،یونیورسٹی آف کیمبرج نے نئے مجوزہ پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دنیا کی مہنگی ترین ڈگری دی جائے گی، اس چار سالہ کورس کو ڈاکٹریٹ آف بزنس کا عنوان دیاگیا ہے جس کے طلباءکو اس کورس کی فیس تقریباً$332,000 پڑے گی جو کہ اس وقت کا دنیامیں مہنگا ترین کورس ہوگا ،اس رقم میں روم اور بورڈ کے چارجز شامل نہیں اسی وجہ سے اسے دنیا کا مہنگا ترین کورس قراردیاجارہاہے ،ڈاکٹر آف بزنس ڈگری پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے بھی موزوں ہوگی ۔