الریاض(این این آئی)سعودی عرب کے بن لادن گروپ نے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہیں ادا کردی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بن لادن گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کے سات بنکوں نے اڑھائی کروڑ ڈالرز(دس کروڑ سعودی ریال) کی رقوم تنخواہیں کی مد میں ان ملازمین میں تقسیم کی ہیں۔انھیں بن لادن گروپ نے گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی تھیں۔ سعودی مملکت کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے تارکین وطن اور سعودی عملے کو ان کے واجبات ادا کیے گئے ہیں۔تاہم ملازمین کی ایک بڑی تعداد اپنی تن خواہوں کے لیے بن لادن گروپ کے مالی حالات میں بہتری کی منتظر ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے صرف ان ملازمین کو واجبات ادا کیے ہیں جن کی ماہانہ تنخواہوں کی مالیت چار ہزار سعودی ریال یا اس سے کم تھی۔گروپ نے اپنے 80 ہزار سے زیادہ تارک وطن ملازمین کے سعودی عرب سے واپسی کے لیے ویزے بھی جاری کردیے ہیں لیکن ان میں سے صرف پینتیس ہزار ورکروں کو واجب الادا تن خواہیں ادا کی ہیں۔اگر بن لادن گروپ اپنے وعدے کے مطابق 20 جون تک تارک وطن ملازمین کے واجبات ادا کردیتا ہے تو توقع ہے کہ ان کا بھی حتمی ویزا لگوا دیا جائے گا اور انھیں ان کے آبائی ممالک کو روانہ کردیا جائے گا۔بن لادن گروپ کا پانچ ہزار ریال سے زیادہ تن خواہیں پانے والا سعودی عملہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل اپنے رْکے ہوئے واجبات کی ادائی کا منتظر ہے۔ان ملازمین کو جنوری میں آخری مرتبہ تن خواہ ادا کی گئی تھی۔اس وجہ سے وہ معاشی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بن لادن گروپ نے حال ہی میں 177 سعودی ملازمین کو لیبر قوانین کے تحت برخاست کردیا ہے کیونکہ وہ گذشتہ پندرہ روز سے کام پر نہیں آئے تھے۔انھیں عدم حاضری پر کمپنی کی جانب سے کوئی قانونی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔
بن لادن گروپ نے ملازمین کو ’’مونگ پھلی‘‘ دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































